Wednesday, April 3, 2019

ڈیرہ غازیخان ، عالیوالا سے نمائندہ کی تازہ ترین نیوز اپڈیٹ

عالیوالا ( نیوز ) دیہی مرکز صحت عالیوالا میں ایمرجنسی کی صورت میں تمام وسائل بروئے کار عوام کو سہولیات فراہم کرنے اہم کردار ادا کرنا میری اولین ترجیح ہے انسانی جانوں سے کھیلنے کا حق کسی کو بھی نہیں ہے عملہ سے شکایت کی صورت میں مجھ سے رابطہ کیا جائے مریضوں کو بروقت ادویات کی فراہمی ہمارا مشن ہے ہسپتال کا ماتحت عملہ مریضوں سے اخلاق کے ساتھ پیش آئیں مریضوں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کرنے والے عملہ سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا ان خیالات کا اظہار دیہی مرکز صحت کے انچارج حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈاکٹر  فیاض حسین جروار نے دہی مرکز صحت عالیوالا  میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مزید انہوں نے کہا کہ ماتحت عملہ ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر مریضوں کے ساتھ خوش اسلوبی کے ساتھ پیش آئیں مریض کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنا مریض کی آدھی بیماری کا حل ہے انسانی جانوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں ہے ایمرجنسی کی صورت میں ڈلیوری کیس ہوں یا حادثاتی مریض ہوں  ہسپتال کا عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہے اگر اس مرکز صحت میں مریض کا علاج نہ ممکن ہوا تو مریضوں کو ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ غازیخان ریفر کر دیا جائے گا مزید انہوں نے کہا کہ مرکز صحت میں ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بناوں گا میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ عوام کی محبت اور تعاون کی وجہ سے ہوں۔ کام سے لگن اور جذبے کے ساتھ اگر مقصد نیک  ہو تو انسان بڑے سے بڑا کام انجام دے کر منزل  پا لیتا ہے انہوں نے کہا کہ مریضوں کی خدمت کرنا میرا اخلاقی اور قومی فرض ہے مریضوں خدمت کرکے خوشی اور فخر محسوس ہوتا ہے
یہ دہی مرکز صحت عوام کی سہولیات کے لیے بنایا گیا ہے جس کا خاطر خواہ سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے
فوٹو میل سے لیں

No comments:

ڈیرہ غازی خان بارات میں پیسوں کے ساتھ ساتھ موبائل فون بھی لٹا دیئے گئے

ڈی جی خان ، بارات میں پیسوں کے ساتھ موبائل فون کی بارش کر دی باراتیوں سمیت راہ گیر بھی پیسے اور موبائل فون پکڑنے کی کوشش میں لگ گئے ڈیر...